مسلم لیگ ن کی قیادت بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ محاذ آرائی نہیں چاہتی : خواجہ آصف

 

 

 

پنجاب اور سندھ کی حکومتوں کے مابین جاری کشیدگی کے حوالے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ محاذ آرائی نہیں چاہتی، وزیر اعظم شہباز شریف کی وطن واپسی پر معاملات طے ہوجائیں گے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ نہروں کے معاملے پر اختلافات پیدا ہوئے تھے جو مل کر طے کیےگئے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت معاملات کو سنبھال لے گی۔

مرکزی رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے کہا کہ مریم نواز پارٹی کی مستقبل کی قیادت ہیں،کشیدگی کو کم کرنے میں آصف زرداری ماہر ہیں، آصف علی زرداری کا طویل تجربہ ہے وہ تصادم میں یقین نہیں رکھتے۔ہماری قیادت بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ محاذ آرائی نہیں چاہتی، وزیر اعظم شہباز شریف کے واپس پہنچنے پر معاملات طے ہوجائیں گے۔

وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے، تاہم ان کی غیر موجودگی پر کئی بے بنیاد قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ ماضی میں نواز شریف سے فائدہ اٹھانے والے کئی لوگ اب ان کے خلاف غلط باتیں کر رہے ہیں۔

 

 

 

 

Back to top button