لیگی رکن پنجاب اسمبلی عرفان شفیع کھوکھرانتقال کرگئے

مسلم لیگ ن کے  رکن  پنجاب  اسمبلی  عرفان  شفیع کھوکھر  انتقال کرگئے۔

عرفان شفیع کھوکھر  پی پی 167 لاہور  سے رکن  پنجاب اسمبلی تھے۔

وزیراعظم شہباز  شریف نے  مسلم لیگ ن کے ایم پی اے عرفان شفیع کھوکھرکے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے مرحوم کی بلندی درجات کی دعا کی ہے اور مرحوم کے اہلخانہ سے اظہارتعزیت کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے بھی  رکن پنجاب  اسمبلی عرفان شفیع کھوکھرکے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے  سوگوار خاندان  سے اظہار  ہمدردی و تعزیت کی ہے۔

 

Back to top button