ن لیگ،پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کو بیرونی دوروں سے روک دیا گیا

سپیکرقومی اسمبلی کی جانب سے ارکان کو بیرون ملک دوروں پر بھیجنے اورتحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کی اطلاعات پرمسلم لیگ ن کے رہنما شہبازاورپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اپنے ارکان قومی اسمبلی کے بیرونی دوروں پرپابندی لگا دی.

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹوزرداری اور شہباز شریف نے اپنے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو بیرون ملک دوروں سے روک دیا اورارکان کو اسلام آباد میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق سپیکرقومی اسمبلی بیرون ملک دوروں میں ارکان کے نام ڈال کرانھیں باہربھجوانے کی سازش کررہے ہیں۔ جس پرپیپلز پارٹی کے چيئرمین بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی کے اراکین قومی اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ بیرون ملک دورے منسوخ کریں اور سرکاری وفد کے ساتھ دورے پرنہ جائیں۔

غیرجمہوری اورسلیکٹڈ شخص کو فارغ کردیں گے

دوسری طرف مسلم لیگ (ن) نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کرلیااور تمام لیگی ارکان قومی اسمبلی کو اسلام آباد پہنچنےکی ہدایت کی ہے.

Back to top button