مسلم لیگ ق نے عمران خان کو اپوزیشن کیساتھ جانے کا عندیہ دے دیا
پاکستان مسلم لیگ ق نے وزیراعظم کو کہا ہے کہ اگرآپ کے 15،20 ارکان ٹوٹ گئے تو ہم بھی اپوزیشن کے ساتھ جانے پر مجبور ہوں گے۔
وزیراعظم عمران خان سے مسلم لیگ (ق) کے وفاقی وزیر طارق بشیرچیمہ آج ہونیوالی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، جس کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال اور آئندہ منظر نامے پر آپشنز پر بات چیت ہوئی اور حکومتی ارکان ٹوٹ جانے کی صورت میں آئندہ سیاسی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) نے حکومتی ارکان ٹوٹ جانے پر پہلی بار اپوزیشن کے ساتھ جانے کااشارہ دے دیا ہے۔ طارق بشیر چیمہ نے وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ اگر آپ کے 15 سے 20 ارکان ٹوٹ گئے تو ہم بھی اپوزیشن کے ساتھ جانے پر مجبور ہوں گے۔ذرائع کا کہنا تھا طارق بشیر چیمہ نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ اتحاد کے معاملات میں اپ کے ساتھ کھڑے ہیں، لیکن اگر آپ کے ارکان بکھر گئے تو ہم بھی نئی پالیسی بنا سکتے ہیں۔
ایک تولہ سونےکی قیمت 1 لاکھ 31 ہزار 400 روپے ہوگئی
یادرہے کہ اس سے پہلے چوہدری پرویز الٰہی وزیر اعظم عمران خان کو اپنے مشیروں سے محتاط رہنے کا مشورہ دے چکے ہیں ، پرویز الٰہی عمران خان نے پیکا ایکٹ کی بھی مخالف کی ہے. اس کے علاوہ پروزیر الٰہی نے یہ بھی کہا تھا کہ جو سیاسی حالات ہیں اس کا تقاضا ہے کہ حکومت پہلے فیصلہ لے، حالات تیزی سے حکومت کے ہاتھ سے نکل رہے ہیں، جو پہلے فیصلہ لیتا ہے سیاست میں اس کوبرتری حاصل ہوجاتی ہے