پیپلزپارٹی نے ملتان سے ن لیگ کی وکٹ گرادی

پیپلز پارٹی نے ملتان سے مسلم لیگ (ن) کی بڑی وکٹ اڑا دی، سینیٹر رانا محمود الحسن ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے، سابق صوبائی وزیر چودھری عبدالوحید ارائیں کی بھی جلد شمولیت کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز ملتان کا دورہ کیا جہاں لیگی سینیٹر رانا محمود الحسن نے سابق وزیر خارجہ سے ملاقات کی، اس دوران رانا محمود الحسن نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

Back to top button