نوازشریف کی زیرصدارت بجٹ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف کی زیرصدارت بجٹ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے بارے سفارشات کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں تین ایجنڈا تین نکاتی ایجنڈا پر تفصیلی مشاورت اور پارٹی قائدین کو بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں وفاقی اور صوبائی سطح پرسرکاری اخراجات میں کمی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں 200 یونٹ والے بجلی صارفین کو ریلیف دینے کے حوالے سے تجاویز اجلاس کے ایجنڈے میں شامل تھی ۔آئی ایم ایف کے پروگرام کے اور فلاحی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس میں تفصیلی مشاورت کی گئی۔
عمران خان نے دور اقتدار میں جنرل باجوہ پراعتمادبڑی غلطی قرار دیدی
وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی زیرصدارت ہونے والا اجلاس 3گھنٹے تک جاری رہا ۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزراء ڈاکٹر مصدق ملک، اویس لغاری، رانا تنویر حسین، عطاء اللہ تارڑ، جام کمال، رانا تنویر حسین سمیت دیگر شریک ہوئے، پارٹی ذرائع
اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید اور دیگر رہنما بھی شریک ہوئے، اجلاس میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز،وفاقی و صوبائی محکموں کے مختلف سیکرٹریز بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں وفاقی و صوبائی سطح پر عوام کو پر ممکن ریلیف دینے کے حوالے سے اقدامات بارے تجاویز لی گئیں۔اجلاس میں شرکت کرنے والے وفاقی وزرا اور سیکرٹریز نے اپنے اپنے محکموں کی جانب سے ممکنہ ریلیف اقدامات کی تجاویز پیش کیں۔
اجلاس میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اپنی صوبائی حکومت کی جانب سے بھرپور ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات تجویز کئے۔
