صنعتی شعبے کےلیے بجلی کی قیمت میں 10 روپے 69 پیسے کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے صنعتی شعبے کےلیے بجلی کی قیمت میں 10 روپے 69 پیسے کی کمی کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نیپرا کی تجویز پر صنعتی شعبے کےلیے بجلی کی قیمت میں 10 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا۔ اس فیصلے سے صنعتوں سے 200 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ختم ہوگا۔ برآمدات اور صنعتی شعبے کےلیے بجلی کی قیمت34 روپے 99 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔ صنعتوں کو یہ پیکج عالمی منڈی میں اشیاء کی لاگت کے مقابلے کے قابل بنانے کےلیے کیا گیا ہے اور اس پیکج سے صنعتی اور زرعی مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔
