وفاقی بجٹ 7 سے 9 جون کے درمیان پیش کیے جانے کا امکان

آئندہ مالی سال2024-25 کا وفاقی بجٹ سات جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس پانچ جون کو بلانے کی تجویز ہے اور بجٹ 7 جون کو بھی قومی اسمبلی میں پیش کیا جاسکتا ہے۔
نیب ترمیمی آرڈیننس لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج
وزیراعظم محمد شہباز شریف کے دورہ چین کے پیش نظر بجٹ اجلاس کی تاریخ میں ردوبدل کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ متبادل کے طور پر بجٹ 8 یا 9 جون کو پیش کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے، قومی اسمبلی میں پیش کرنے سے پہلے قومی اقتصادی کونسل اور وفاقی کابینہ سے بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔
