قومی اثاثے تباہ کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے: نواز شریف

سابق وزیر اعظم و صدر ن لیگ محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ قومی اثاثے تباہ کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔

صدر ن لیگ نواز شریف اور ‏وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب ہاؤس مری میں لیگی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں نواز شریف نے مطالبہ کیا کہ عوامی فلاح کے پروجیکٹ میں تاخیر کا سبب بننے والے قوانین میں ترامیم کی جائیں اور قومی اثاثے تباہ کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔

آئیں مل کر نفرت کو امید سے بدل دیں، نواز شریف کی مودی کو وزیر اعظم بننے پر مبارک باد

 

اجلاس میں مری کی قدیم اور تاریخی عمارتوں کی اصل حالت میں بحالی کا اصولی فیصلہ کیا گیا جب کہ مری کے داخلی راستوں پر ڈیجیٹل کیمروں کی تنصیب کےلیے 15 دن کی مدت بھی مقرر کی گئی۔

Back to top button