نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ صدر منتخب

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد، سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف 6 سال بعد ایک بار پھر پارٹی کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے ۔
سابق وزیراعظم نواز شریف مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے، پارٹی کے سابق صدر شہباز شریف کے عہدے سے استعفے کے بعد نئے صدر کے انتخاب کےلیے الیکشن کا انعقاد ہوا جس میں پارٹی صدر کے عہدےکےلیے نواز شریف کے 8 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، نواز شریف کے چاروں صوبوں سے الگ الگ کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔
مالدیپ اپنے ملک میں اسرائیلیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی
نواز شریف کی بطور صدر کامیابی کا حتمی اعلان جنرل کونسل کےاجلاس میں کیا جائےگا، جنرل کونسل میں نواز شریف کی بطور پارٹی صدر کامیابی کےاعلان کی توثیق بھی کروائی جائے گی۔
