حکومت کی چینی تاجروں کو پاکستان میں صنعتیں لگانے کی دعوت

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے چین کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں صنعتیں لگانے کی دعوت دے دی۔
وزیراعظم کی صدارت میں ہوانے والے اجلاس میں مختلف وفاقی وزارتوں کی جانب سے پاک چین معاشی تعلقات سے متعلق تجاویز پیش بھی کی گئیں۔
اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے ساتھ زراعت، آئی ٹی اور انرجی سیکٹر میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے،چین پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم پارٹنر ہے، چینی انڈسٹری بالخصوص ٹیکسٹائل انڈسٹری کو پاکستان میں صنعتیں لگانےکی دعوت دیتے ہیں۔
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کا کیس: ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کی مخالفت
وزیراعظم شہبار شریف نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین میں پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ چاہتا ہے، حکومت پاکستان چینی صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔
