مسلم لیگ ن کو مقبول جماعت صرف نوازشریف نے بنایا،راناثنااللہ

مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنااللہ کاکہناہے کہ ن لیگ کو مقبول جماعت صرف نوازشریف نے بنایا ہے۔۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا مسلم لیگ ن کے الیکشن کمیشن کے ممبران کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ نواز شریف مسلم لیگ ن کو نواز شریف نے ایک مقبول جماعت کے طور پر سامنے لائے۔قائد اعظم کے بعد نواز شریف مسلم لیگ ن کو ایک مقبول جماعت بنانے میں کامیاب ہوئے۔میاں نواز شریف کی خدمات کے پیش نظر اگر پورہ جماعت اس بات پر متفق ہے تو اچھی بات ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن نہ صرف پنجاب میں بلکے دوسرے صوبوں میں بھی محنت کی ہے۔پارٹی میں جن لوگوں نے کام اچھا نہیں کیا ان کو پیچھے کیا جاتا ہے۔

مصطفیٰ کمال سمجھتے ہیں توہین عدالت نہیں کی تو معافی قبول نہیں کریں گے، چیف جسٹس

 

راناثنااللہ کاکہنا تھا کہ  پاکستان مسلم لیگ ن نے صدر میاں شہباز شریف کے صدارت کے استعفی کے بعد  پوزیشن خالی ہوئی۔18مئی  کو سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں شہباز شریف کا استعفیٰ قبول کیااور نئے صدر کے منتخب ہونے تک قائم مقام صدر کے عہدے پر فائز رہنے کی درخواست کی۔ الیکشن   کمیشن نے جو شیڈول جاری کیا۔

Back to top button