نواز شریف نے ن لیگ کی صدارت سنبھالتے ہی بجٹ پر پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا

پاکستان مسلم لیگ ن کے نو منتخب صدر محمد نواز شریف کی ہدایت پر وزیر اعظم شہباز شریف نے آج بجٹ پر مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔ جاتی امراء میں ہونے والے اجلاس میں عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے اقدامات پر تجاویز زیر بحث لائی جائیں گی ۔
یمنیٰ زیدی نے2اعزاز نام کر لئے
اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شرکت کریں گی۔ جب کہ وفاقی وزراء کو اپنے اپنے وزارتوں کی جانب سے ممکنہ ریلیف اقدامات کی تجاویز ساتھ لانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ نوازشریف نے مریم نواز کو ریلیف کے اقدامات تجویز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
