نیب کا 40 روزہ جسمانی ریمانڈ کا قانون واپس لیا جائے: سعد رفیق

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے نیب ترمیمی آرڈیننس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کا 40 روزہ جسمانی ریمانڈ کا قانون افسوس ناک ہے، اسے فوراً واپس لیا جائے۔
سابق وفاقی وزیر سعد رفیق نے ایک بیان میں کہا کہ مختلف فوجی سول اور جوڈیشل ڈکٹیٹرز نے اسے شرم ناک سیاسی مقاصد کےلیے استعمال کیا، بہت سے بے گناہوں کو اس کا شکار بننا پڑا۔ نیب قانون ایک آمر کا بنایا ہوا کالا قانون ہے اس کی حمایت نہیں کی جا سکتی، 14 روز کے جسمانی ریمانڈ کو 40 روز کرنے کا قانون افسوس ناک عمل ہے، اسے فوری واپس لیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مشتبہ قانون سازی ہمیشہ نامناسب رہتی ہے۔
سپریم کورٹ: دوران سماعت چیف جسٹس اور جسٹس منیب میں ناخوشگوار جملوں کا تبادلہ
یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے نیب آرڈیننس میں ایک بار پھر ترمیم کی ہے، نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت نیب کا ریمانڈ 14 دن سے بڑھا کر 40 دن کیا گیا ہے۔
