امریکی ایوان نمائندگان میں عالمی فوجداری عدالت پر پابندی کا بل منظور

امریکی ایوان نمائندگان نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندی کا بل منظور کرلیا۔
ایوان نمائندگان نے یہ بل عالمی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کی جانب سے غزہ میں مبینہ جنگی جرائم پر اسرائیلی وزیر اعظم کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرنے کی کوششوں کے جواب میں منظور کیا ہے۔
ری پبلکن جماعت کی اکثریت والے ایوان نمائندگان نے 155 کے مقابلے 247 ارکان کی اکثریت سے عالمی فوجداری عدالت پر پابندی کے بل کی منظوری دی۔

پنجاب کابینہ کااجلاس 13جون کو طلب

عالمی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کریم خان کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو اور وزیر دفاع یواؤ گلانٹ کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست میں شامل عالمی عدالت کے اہلکاروں پر امریکا میں داخلے پر پابندی ہوگی اور ان کی امریکا میں موجود جائیدادوں کو ضبط کرلیا جائے گا۔

Back to top button