ن لیگ ،پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم سے اتحاد نہیں ہوگا
بانی تحریک انصاف عمران خان کاکہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم سےکوئی اتحادنہیں ہوگا۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے علاوہ تمام جماعتوں سے بات کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ جن کو لے کر آئے ہیں وہ سب سے بڑے منی لانڈرر ہیں، انتخابات سے ملک میں معاشی استحکام آتا ہے لیکن ان انتخابات سے ملک میں معاشی عدم استحکام آئے گا ۔
ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورہوں گے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے لیے پارٹی
کو ہدایات دے دیں اور پارٹی کچھ دیر بعد اس کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔