نوکیلی ٹھوڑی نے جاپانی یوٹیوبر کو سٹار بنا دیا

جاپان کے یوٹیوبر جونوچی اپنی غیرمعمولی نوکیلی اور لمبی ٹھوڑی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے ہیں، جس نے انہیں مذاق کا نشانہ بنانے کے بجائے ایک منفرد آن لائن برانڈ میں تبدیل کر دیا ہے۔

جونوچی خود کو "ورلڈ لانگ چین کے نام سے متعارف کراتے ہیں، اور ان کی غیر معمولی ٹھوڑی کو مداح جاپانی کارٹونز کے کرداروں سے تشبیہ دیتے ہیں۔

ان کی اسی منفرد شناخت نے انہیں یوٹیوب پر تقریباً 3.5 لاکھ سبسکرائبرز تک پہنچا دیا ہے، جبکہ  ایکس اور ٹک ٹاک پر ان کی مجموعی فالوونگ 7.5 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

جونوچی کے مطابق ان کی ٹھوڑی پانچ سال کی عمر کے بعد غیر معمولی حد تک بڑھنے لگی۔ انہوں نے بتایا کہ بچپن میں وہ روزانہ بہت زیادہ دودھ پیتے تھے، تاہم بعد میں ڈاکٹروں نے واضح کیا کہ اس کا تعلق دودھ سے نہیں بلکہ ممکنہ طور پر جینیاتی وجوہات سے ہے۔

Back to top button