پولیس کسی کو غیرقانونی طور پرحراست میں نہیں رکھ سکتی : چیف جسٹس

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نےکہا ہے وردی پہن کر کوئی کہےکہ وہ قانون کے تابع نہیں ہے تو ایسے نہیں ہوسکتا۔ کسی کو حبس بےجا میں رکھنا سنگین معاملہ ہے،پولیس امن و امان کی محافظ ہے،پولیس کسی کو غیرقانونی طور پرحراست میں نہیں رکھ سکتی۔
سپریم کورٹ میں پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر غلام مرتضیٰ شاہ کی سروس بحالی کےخلاف اپیل کی سماعت کےموقع پر ریمارکس دیتےہوئے انہوں نےمزید کہاکہ ایسے لوگ پولیس کےساتھ ساتھ ملک کی بھی بدنامی کرتےہیں۔
دوران سماعت پنجاب حکومت کےوکیل نےدلائل میں کہاکہ سب انسپیکٹر غلام مرتضیٰ شاہ پر ایک شخص کو حبس بےجا میں رکھنےکا الزام ہے،ہماری عدالتوں میں حبس بےجا کےمقدمات کی بھرمار ہے۔ملک میں بےروزگاری بہت ہے،میرٹ پر لوگ آئیں گےتو محکمہ پولیس ٹھیک ہوگا۔
سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کی اپیل منظور کرتےہوئے غلام مرتضیٰ شاہ کو نوکری سےبرخاست کرنےکا فیصلہ برقرار رکھا۔
آئینی ترامیم پر حکومت کے پاس صرف ایک ووٹ کی کمی ہے : طلال چوہدری
اپنے حکم نامے میں عدالت نےکہا کہ کسی کو حبس بےجا میں رکھنا سنگین معاملہ ہے،پولیس امن و امان کی محافظ ہے،پولیس کسی کو غیرقانونی طور پرحراست میں نہیں رکھ سکتی۔
