پولیس کی پی ٹی آئی کارکنوں سے جھڑپیں جاری ، ایس ایس پی سمیت 22 اہلکار زخمی

اسلام آباد: تحریک انصاف کےاحتجاجی مظاہرے کےدوران  ہزارہ موٹروےانٹرچینج  پرکارکنوں سےتصادم کےنتیجےمیں ایک ایس ایس پی سمیت گوجرانوالہ رینج پولیس کے 22  اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔

ذرائع کےمطابق ایس ایس پی فاروق بھٹہ اور دوسرے پولیس اہلکار کےپی سےآنےوالےقافلےکوروکنے کیلئے ہزارہ موٹروے انٹرچینج پر تعینات تھےجو پی ٹی آئی کارکنان سے جھڑپ اور پتھراؤ کےنتیجےمیں زخمی ہوگئے۔

پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج ہوگا : وزیر داخلہ

 

ذرائع کےمطابق پی ٹی آئی کارکنوں سےتصادم کےنتیجے میں ایک ایس ایس پی سمیت گوجرانوالہ رینج پولیس کے 22 اہلکار بھی زخمی ہوئےہیں جنہیں ڈی ایچ کیواسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ایک پولیس اہلکارکی حالت تشویشناک ہے۔

زخمی ہونےوالوں میں ایک سب انسپکٹر، 2 اےایس آئی اور 18  پولیس کانسٹیبل شامل ہیں۔

ایس ایس پی فاروق بھٹہ گوجرانوالہ پیٹرول پولیس میں تعینات ہیںاور زخمی ہونے والے دوسرے 21 پولیس اہلکاروں کا تعلق ضلع منڈی بہاؤالدین سے ہے۔

اس سے قبل  سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی تھی جس سے 4 رینجرز اہلکار شہید،  5 رینجرز اور 2 پولیس کے جوان شدید زخمی ہوگئے تھے۔

Back to top button