پولیس پر فائرنگ کیس: کامران بنگش پر فرد جرم عائد

پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس پر فائرنگ کرنےکے مقدمے میں سابق وزیر خیبرپختونخوا اور رہنما پی ٹی آئی کامران بنگش پر فرد جرم عائد کردی۔

پشاور میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اسد اللّٰہ نے کی جس میں عدالت نے کامران بنگش پر فرد جرم عائد کی۔

سابق صوبائی وزیر کامران بنگش نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

پراسکیوشن کےمطابق تھانہ چمکنی پولیس نے پی ٹی آئی کے روپوش رہنما مراد سعید کی گرفتاری کےلیے کامران بنگش کے حجرے پر چھاپہ مارا تھا۔

اسٹیبلشمنٹ کو جائز ناجائز کی کوئی پرواہ نہیں: مولانا فضل الرحمان

پراسکیوشن کے طابق چھاپے کےدوران کامران بنگش اور دیگر ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کی تھی،جس سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئےتھے۔

Back to top button