یومِ شہدائے پولیس : صدر اور وزیر اعظم کا قوم کے محافظوں کو خراج تحسین

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر قوم کے محافظوں کو خراجِ تحسین پیش کرتےہوئے کہا ہےکہ ملک میں امن و امان کے قیام کےلیے پولیس فورس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرےگی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کا یومِ شہدائے پولیس پر اپنے پیغام میں کہنا ہےکہ آج کے دن ہم اپنے بہادر پولیس افسران اور جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتےہیں، ہماری بہادر پولیس نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ پولیس نے دہشت گردی،جرائم اور بدامنی کے خلاف بھرپور جدو جہد کی ہے،قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرےگی۔

صدر پاکستان نے مزید کہا کہ ہزاروں بہادر پولیس جوانوں نے ملک و قوم کے تحفظ کےلیے اپنی جانیں قربان کیں،حکومت شہداء کے ورثا کی فلاح و بہبود کےلیے ہرممکن اقدامات اٹھاتی رہےگی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ شہدائے پولیس کےموقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ آج کے دن ہم اپنی پولیس کے بہادر افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتےہیں جو ملک کے کونے کونے میں امن و امان کے قیام کےلیے موسمی حالات کی پروا کیےبغیر اپنے پیاروں سے دور فرض کی ادائی میں سرگرم عمل رہتے ہیں اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتےہیں۔آج کے دن ہم اپنے شہداء کے ان عظیم اہل خانہ کو بھی سلام کرتےہیں جو ہماری خاطر اپنا مستقبل قربان کرتےہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا رحیم یار خان میں ایلیٹ فورس کے 5 جوان شہید ہوئے،پاکستان پولیس نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا دنیا میں لوہا منوایا، جرائم کی روک تھام کےلیے پولیسنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال خوش آئند ہے۔

2034 تک بجلی 30 روپے یونٹ ہو سکتی ہے، پاور ڈویژن کی رپورٹ

وزیر اعظم نے کہاکہ دہشت گردی کی جنگ میں 8 ہزار سے زائد پولیس کے افسران و جوانوں نے وطن عزیز کی خاطر اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا اور بطور فرنٹ لائن دفاعی فورس اپنے بچوں کو یتیم کر کے ملک کے لاکھوں بچوں کو یتیمی سے بچایا۔

Back to top button