پولیس موبائل کو بس کی ٹکر، 3 موٹروے اہلکار جاں بحق

موٹروے پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 3 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

موٹروے پولیس کے مطابق ایم 5 موٹروے پر اُوچ شریف کے مقام پر پیش آنے والے حادثے میں ایک بس نے پیٹرولنگ موبائل کو پیچھے سے ٹکر ماری۔

موٹروے پولیس نے تصدیق کی ہے کہ بس کی ٹکر کے باعث 3 اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

موٹروے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

Back to top button