حماد اظہر کی پی ٹی آئی جلسہ گاہ میں موجودگی پرپولیس متحرک

رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر کی جلسہ گاہ میں موجودگی پر پولیس انکی گرفتاری کے لیےمتحرک ہوگئی، ان پرنومئی کےمقدمات ہیں۔

پی ٹی آئی کے لاہور جلسےمیں رہنماحماد اظہر موجود ہیں اورانہوں نےخطاب بھی کیا ہے۔حماد اظہر نومئی کے مقدمات میں اشتہاری ملزم ہیں۔

ذرائع کےمطابق پولیس اہل کاروں کوحماد اظہرکی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیاہےجس پر پولیس ان کی گرفتاری کےلیےمتحرک ہوگئی ہے۔

واضح رہےکہ پنجاب حکومت نے9 مئی کےاشتہاری ملزمان کوپی ٹی آئی کےجلسہ گاہ سےگرفتارکرنےکااعلان کیاہے۔

لاہورمیں میڈیا سےگفتگوکرتےہوئےعظمیٰ بخاری نےکہا کہ رات کوتحریک فساد کا پھرچہرہ دیکھا گیا، آگ لگانا بھی کیا کسی سیاسی جماعت کاٹریک ریکارڈ ہوسکتاہے۔اس شہرکو دوبارہ بنایااورسنوارا جارہا ہے۔یہ صرف گند ہی ڈال سکتے ہیں۔کیا سیاسی جماعتیں اسلحہ لےکرآتی ہیں؟علی امین کےواٹس ایپ گروپ پردکھایاجارہا ہےہ کارکن ڈنڈوں اوراسلحےکےساتھ نکل رہےہیں۔علی امین ریسکیو1122 کی گاڑیاں لےکرنکل رہےہیں۔

عظمی بخاری نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپورکھل کرجلسہ کریں۔جلسےمیں کسی کی طبیعت خراب ہوئی تواسکوائیرایمبولینس کےذریعے اسپتال پہنچادیں گے۔علی امین کرینیں لارہےہیں۔آج کےپی میں کسی بھی مریض کابیمارہونا منع ہے۔

لاہورپولیس کاپی ٹی آئی جلسےسے12اشتہاریوں کی گرفتاری کادعویٰ

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ڈواور ڈائی کالفظ برداشت نہیں کیاجائےگا۔ہم آپ کو جانتےاورسمجھتے ہیں۔اسی کے مطابق تمام تیاری ہوتی ہے۔کسی کو قانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دی جائےگی۔6بجےتک جلسہ ختم کرنےکی ذمے داری منتظمین پرعائد ہوتی ہے۔گنڈا پور تحریری معذرت نہ کریں جلسےمیں معافی مانگ لیں۔ہم قبول کرلیں گے۔

Back to top button