ملک بھر کے 40 سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

ملک بھر کے 40 سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ملک بھر میں پولیو مہم 2 سے 8 فروری تک ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر سے 127 سیوریج نمونے قومی ادارہ صحت بھجوائے گئے تھے، جو دسمبر 2025 میں لیے گئے تھے۔
40سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس پازیٹو اور 87 سیوریج نمونے پولیو نیگیٹو ہیں۔ سندھ میں سب سے زیادہ 23 سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس مثبت نکلا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کے 6 اور خیبر پختونخوا کے 8 اور بلوچستان کے 2 سیوریج نمونے سے پولیو وائرس نکلا جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 4 منفی اور ایک مثبت نمونہ رپورٹ ہوا ہے۔
