سیاسی جماعتوں کواختلافات بھلا کر متحد ہونا ہوگا،یوسف رضاگیلانی

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کاکہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو اختلافات بھلا کر متحد ہوناہوگا۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کاکیپسٹی بلڈنگ سیمنار میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں اتحاد نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گردی میں اضافہ ہورہا ہے،مذاکرات اگر ہورہے ہیں تو اچھی بات ہے، اختلافات بھلا کر متحد ہونے کی صورت ہے۔قومی معاملات پر سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کرنے چاہیے، بشمول تحریک انصاف کو بھی مذاکرات کرنے چاہیے۔وزیراعظم کو اس وقت مذاکرات کو لیڈ کرنا چاہیے۔

یوسف رضاگیلانی کاکہنا ہے کہ پی پی پی نے ہمیشہ مذاکرات کیے ہیں، چاہے وہ اپوزیشن میں ہو یا حکومت میں، جب ہم اپوزیشن میں تھے، ملک بدر تھے، ہم نے میاں نواز شریف سے بات چیت کی تھی،پی پی پی نے میثاقِ جمہوریت پر دستخط کیے تھے، اس وقت ٹیم کے کپتان شہباز شریف ہیں، انہیں فیصلے کرنے چاہیے اور آگے بڑھنا چاہیے،میں اس وقت ملک اور اتحاد کی بات کررہا ہوں،پی پی پی تقسیم کی سیاست نہیں کرتی ہے۔ملک کے لیے مشکلات میں سب سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہو جانا چاہیے۔

اسنیٰ نامی طوفان کراچی کی ساحلی پٹی سے 500 کلو میٹردور چلا گیا

چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی کاکہنا ہے کہ وزیراعظم اگر کوئی فیصلہ کریں گے اور بات کریں گے تو نیشنل سیکورٹی کے معاملات پر ان کا ساتھ دیں گے، مولانا فضل الرحمان ایک زیرک سیاستدان ہیں، ان سے دیرینہ وابستگی ہے۔

Back to top button