سیاست اب اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کے بغیر ممکن نہیں ، بیرسٹر سیف

تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اس ملک میں سیاست اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے کے بغیر ممکن نہیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی میں شاید کچھ لوگ ان پر الزامات لگائیں، مگر وہ خود جو کچھ اندر ہیں وہ باہر بھی ہیں اور کبھی تعلقات چھپائے نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سمیت سب جانتے ہیں کہ ان کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات ہیں، لیکن وہ اسرائیل یا بھارت کے ساتھ تعلقات کی بات نہیں کر رہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ تحریک انصاف کے بھی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات تھے، اور اگر آج کسی وجہ سے اختلاف ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ تعلقات خراب ہو گئے ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان رابطے اس وقت ضروری ہیں۔ ان کے مطابق یہ رابطے ملک کے مفاد میں ہیں اور ساتھ ہی سیاسی جدوجہد جاری رکھنے کی ضرورت بھی ہے۔
