پوپ لیو نے جنگ بندی کی اپیل کر دی

کیتھولک مسیحیوں کے سربراہ پوپ لیو نے جنگ کے جواز کے لیے مذہب کے استعمال کی سخت مذمت کرتے ہوئے جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔

پوپ لیو نے سینٹ پیٹرز اسکوئر میں پام سنڈے کی دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذہب کے نام پر جنگ کرنے والوں کی دعائیں خدا نہیں سنتا اور یہ انسانی جانوں کے نقصان کا باعث بنتی ہیں۔

خطاب کے دوران پوپ لیو نے تمام فریقین سے فوری جنگ بندی اور مذاکرات کے ذریعے تنازعہ حل کرنے کی اپیل کی۔

پاسداران انقلاب کا یواےای،بحرین میں ایلومینیم فیکٹریاں تباہ کرنے…

عرب میڈیا کے مطابق ایران کے بعض رہنما جنگی اقدامات کو مذہب کے نام پر جائز قرار دینے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ اس دوران امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے بھی ایران کی جنگ کو مسیحیوں کے دشمنوں کو شکست دینے کی کوشش کے طور پر بیان کیا۔

Back to top button