فحش فلموں کی اداکارہ بے رحمی سے قتل،لاش کے ٹکڑے کر دیئے گئے

اٹلی میں قتل کا لزرہ خیز واقعہ پیش آیا ہے ،فحش فلموں کی 26 سالہ اداکارہ کو بے رحمی سے قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کردئیے گئے۔ کیرول مالتیسی، شارلٹ اینگی کے نام سے بھی مشہور تھیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق مبینہ طور پر فحش فلموں کی 26 سالہ اداکارہ کیرول مالتیسی کو قتل کرنے کے الزام میں 43 سالہ بینکر ڈیوڈ فونٹانہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابقملزم نے نا صرف اداکارہ کو قتل کیا بلکہ اس کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے اسے سڑک کنارے پھینک دیا۔ اداکارہ کی کٹی ہوئی لاش 20 مارچ کو ملی تھی۔ ملزم پر قتل، شواہد کو تباہ کرنے اور لاش کو چھپانے کے سنگین الزامات لگائے گئے ہیں، تحقیقات کے دوران ملزم نے مبینہ طور پر جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اداکارہ کو جنوری میں قتل کیا تھا۔

اس کے علاوہ اس نے انکشاف کیا کہ قتل کرنے کے بعد اس نے لاش کو ڈیپ فریزر میں رکھ دیا تھا بعد ازاں ایک ماہ بعد سڑک پر پھینک دیا۔ بتایا گیا ہے کہ متوفی اور ملزم ڈیوڈ فونٹانہ ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے، تاہم ان کے تعلقات تیزی سے ختم ہوگئے تھے۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اداکارہ پر ہتھوڑے سے حملہ کیا گیا تھا۔

کنگنا رناوٹ نے ول سمتھ کے تھپڑ کو جائز کیوں قرار دیا؟

یاد ہے کہ متوفی اداکارہ آدھی ڈچ اور آدھی اطالوی تھیں،فحش فلموں میں کام کرنے سے قبل وہ ایک پرفیوم کی دوکان میں بطور معاون کام کرتی تھی۔ تاہم کووڈ 19 کے لاک ڈاؤن کے دوران وہ فحش فلموں میں اداکاری کرنے پر مجبور ہوگئی۔ اداکارہ کی ایک 6 سال کی بیٹی بھی ہے۔

Back to top button