پورٹ اینڈ شپنگ ریفرنس : سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل سمیت تمام ملزمان بری

احتساب عدالت نے پورٹ اینڈ شپنگ کی جائیدادیں من پسند افراد کو منتقل کرنے سے متعلق ریفرنس میں سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا۔
پورٹ اینڈ شپنگ کی جائیدادیں ٹرانسفر کرنے کے کیس میں سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل اور دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیاکہ 2018 میں سیاسی مخالفت کی بنیاد پر یہ ریفرنس بنایاگیا اور کامران مائیکل کو چھ ماہ جیل میں رکھا گیا۔
احتساب عدالت نے کامران مائیکل سمیت تمام 29 ملزمان کو بری کرکے ان کے خلاف ریفرنس ختم کردیا۔
