سٹاک مارکیٹ میں سال کے پہلے کاروباری دن مثبت رجحان

سٹاک مارکیٹ میں نئے سال کے پہلے کاروباری دن مثبت رجحان دیکھا گیا، پاکستان سٹاک کے کاروباری روز 100 انڈیکس 290 پوائنٹس اضافے سے 44886 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 397 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور ہنڈریڈ انڈیکس کی بلند ترین سطح 44906 رہی۔
حصص بازار میں آج 19 کروڑ 51 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6 ارب 51 کروڑ روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 16 ارب روپے بڑھ کر 7700 ارب روپے ہے۔
