سٹاک مارکیٹ میں‌ مندی، 1100 سے زائد پوائنٹس کی کمی

ملک میں‌ موجودہ سیاسی صورتحال کی وجہ سے سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی ، سوموار تک سٹاک مارکیٹ‌ میں 1100 پوائنٹس سے زائد کی کمی دیکھی گئی۔

کاروبار کے دروان سٹاک مارکیٹ 1300 پوائنٹس تک گر گئی، تاہم اس کے بعد تھوڑی دیر کے لیے اس صورتحال میں بہتری نظر آئی، منفی رجحان کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی جانب سے گھبراہٹ میں کی جانے والی فروخت تھی اور اس گھبراہٹ کی بنیادی وجہ ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال ہے۔

ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ ریکارڈ

شدید مندی کی ایک اور وجہ عالمی و ملکی میڈیا میں سیاسی بحران کے باعث شائع ہونے والی من

فی خبریں ہیں جس کا سٹاک مارکیٹ پر منفی اثر پڑا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت کا رجحان غالب نظر آیا۔

Back to top button