پاکستان کے ذریعے ایران کے ساتھ مثبت پیغامات کا تبادلہ ہوا : سٹیو وٹکوف

 

 

 

امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ سٹیو وٹکوف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ذریعے ایران کے ساتھ مثبت اور مضبوط پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے، پاکستان اس پورے عمل میں ایک اہم پل کا کردار ادا کررہا ہے۔

امریکی نمائندہ برائے مشرق وسطیٰ وٹکوف کا کہنا تھا کہ امریکا نے پاکستان کی خارجہ پالیسی ٹیم کے ساتھ مل کر 15 نکات پر مشتمل ایک ایکشن پلان تیار کیا جو ممکنہ امن معاہدے کے فریم ورک کی بنیاد بن سکتا ہے۔

نمائندہ خصوصی نے بتایا کہ اس منصوبے کو پاکستان نے بطور ثالث آگے بڑھایا اور ایران تک پہنچایا،اس 15 نکاتی ایکشن لسٹ کے ذریعے ایران کی جانب سے بھی مثبت ردعمل سامنے آیا ہے،جو اس بات کا اشارہ ہے کہ سفارتی کوششیں کسی حد تک مؤثر ثابت ہورہی ہیں،پاکستان اس پورے عمل میں ایک اہم پل کا کردار ادا کررہا ہے۔

امریکا اور ایران کے نمائندے جلد پاکستان میں ملاقات کریں گے، جرمن وزیر خارجہ

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہےکہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے دوران پاکستان کا ثالثی کردار اس کی بڑھتی ہوئی سفارتی اہمیت اور عالمی سطح پر اعتماد کی علامت ہے،یہ سفارتی کوششیں کامیاب رہیں تو خطے میں کشیدگی کم ہونے کے امکانات پیدا ہوسکتے ہیں۔

 

Back to top button