معیشت کی مضبوطی کیلئےپاکستان کو40ارب ڈالر قرض ملنے کاامکان

 معیشت کی مضبوطی کیلئےورلڈبینک کی جانب سے پاکستان کو40ارب ڈالر قرض ملنے کاامکان ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کو ملنے والے قرض میں سے20ارب ڈالر عالمی بینک دے گا جبکہ باقی 20 ارب ڈالر کیلئےعالمی بینک کے2 ذیلی ادارے ملک کی معاونت کریں گے۔

ذرائع نےکہا کہ عالمی بینک پاکستان کو10 سال میں20 ارب ڈالرز قرض دینے کے لیے رضامند ہوگیا ہے اوررواں ماہ کےوسط میں ورلڈ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے قرض کی منظوری متوقع ہے۔قرض کی منظوری کے بعد ورلڈ بینک کےنائب صدر مارٹن ریسر کا اسلام آباد کا دورہ بھی متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قرض پروگرام کے تحت10 سال کےاہداف طے کیے گئے،قرض کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک35-2025 کےتحت دیا جائےگا۔10 سالہ قرض پروگرام کا مقصد سب سےزیادہ نظر اندازاہم شعبوں کو بہتر بنانے پر توجہ دیناہے، قرض کے تحت منصوبوں کو سیاسی تبدیلیوں سے محفوظ رکھا جائے گا۔

عالمی بینک کے2 ذیلی ادارے مزید20 ارب ڈالرز کے نجی قرضوں کے حصول میں معاونت کریں گے جب کہ مزید20 ارب ڈالرز سے مجموعی پیکیج40 ارب ڈالرز تک پہنچ جائے گا۔

Back to top button