پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاامکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئےحکومت کو سمری ارسال کردی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 70 پیسے کم کرنے کی تجویز شامل ہے۔ منظوری کی صورت میں پیٹرول کی قیمت 265.45 روپے سے کم ہو کر 261.75 روپے رہ جائے گی۔
اسی طرح ایک لیٹر ہائی سپیڈ ڈیزل 4 روپے 28 پیسے سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ منظوری ملنے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 284.44 روپے سے کم ہو کر 280.16 روپے ہو جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک لیٹر مٹی کا تیل 73 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 35 پیسے کم کرنے کی تجویز بھی سمری میں شامل ہے۔نئی قیمتوں پر عمل درآمد ایکم دسمبر 2025 سے متوقع ہے
