پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاامکان

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گرنے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کاامکان ہے۔
ذرائع کے مطابق 16 جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہناہ پیٹرول 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر سستا ہوسکتا ہے،ڈ یزل کی قیمت فی لیٹر 2 روپے 70 پیسے تک کم ہونے ہونے کا تخمینہ ہے۔مٹی کا تیل 1 روپے 82 پیسے اور لائٹ ڈیزل 2 روپے 8 پیسے فی لیٹر تک سستا ہوسکتا ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ اوگرا حتمی ورکنگ 15 جنوری کو پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گا، حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔
یاد رہے کہ حکومت نے سال نو پر پیٹرول کی قیمت میں 10روپے 28 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 57 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی۔
