پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان میں آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 60 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ دوسری جانب مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 74 پیسے اور لائٹ ڈیزل 2 روپے 23 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ ردوبدل کے حوالے سے ورکنگ مکمل کر لی گئی ہے اور اوگرا نے آئل انڈسٹری سے حاصل کردہ اعداد و شمار پر مبنی سمری تیار کر لی ہے، جو کل حکومت کو بھجوائی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی منظوری وزیراعظم کی جانب سے دی جائے گی، جس کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

اگر یہ اضافہ منظور ہو جاتا ہے تو عوام کو پہلے سے جاری مہنگائی کی لہر میں مزید دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Back to top button