خیبرپختونخوا میں گورنر کی تبدیلی کا امکان

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو تبدیل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ نئے گورنر کےلیے 6 نام زیر غور ہیں۔
ذرائع کےمطابق نئے گورنر خیبرپختونخوا کےلیے 6 نام زیر غور ہیں، جن میں 3 سیاسی شخصیات اور تین سابق فوجی افسران شامل ہیں۔سیاسی شخصیات میں پرویز خٹک، آفتاب شیر پاؤ اور امیر حیدر خان ہوتی کے نام زیر غور ہیں جبکہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) غیور محمود، لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد ربانی اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان کے نام بھی گورنر کےلیے زیر غور ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) غیور محمود، لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان آئی جی ایف سی رہ چکے ہیں جب کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد ربانی سابق کور کمانڈر پشاور رہ چکے ہیں۔
