بھارت سے کرکٹ کے عالمی ایونٹس کی میزبانی واپس لیکر کسی دوسرے ملک کو دیئے جانے کا امکان

پاک بھارت تعلقات میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مستقبل میں بھارت سے چند اہم عالمی ایونٹس کی میزبانی واپس لے کر کسی دوسرے ملک کو سونپ سکتی ہے۔

آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے بھارت میں مجوزہ 2029 چیمپئنز ٹرافی اور 2031 کے ون ڈے ورلڈکپ کے لیے متبادل میزبانوں پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا ان بڑے ٹورنامنٹس کی میزبانی کے لیے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آ سکتا ہے۔

T20 ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا کپ ہوگا ؟ تاریخ سامنے آگئی

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سیاسی معاملات کے باعث بنگلا دیش کی شرکت متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہوئے، جس کے بعد آئی سی سی نے آئندہ بین الاقوامی مقابلوں میں ممکنہ رکاوٹوں سے بچنے کے لیے متبادل مقامات پر سنجیدگی سے سوچ بچار شروع کر دی ہے۔

15 فروری کے پاک بھارت میچ پر تین ارب کا جوا لگ گیا

مزید کہا گیا ہے کہ مالی طور پر طاقتور کرکٹ مارکیٹ ہونے کی وجہ سے بھارت کو کئی بڑے عالمی ایونٹس دیے گئے تھے، تاہم ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات میں تناؤ بڑھنے کے بعد ان فیصلوں پر دوبارہ غور کیا جا رہا ہے۔

Back to top button