بجلی تنصیبات پر ممکنہ حملہ: ایران نے آبنائے ہومز مکمل بند کرنے کی دھمکی دیدی

ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جہاں ایران  بجلی تنصیبات پر ممکنہ حملے کے نتیجے میں آبنائے ہومز کو مکمل طور پر بند کرنے کی دھمکی دے دی ۔

ایرانی حکام کے مطابق اگر امریکا نے ایران کے پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا تو نہ صرف آبنائے ہرمز کو بند کر دیا جائے گا بلکہ خطے میں توانائی اور پانی کی تنصیبات پر بھی حملے کیے جا سکتے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں قاسمیہ برج کو تباہ کر دیا ہے۔ جوزف عون نے اس کارروائی کو ممکنہ زمینی آپریشن کا پیش خیمہ قرار دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملے جاری ہیں، جبکہ اسرائیلی دفاعی نظام نے متعدد ایرانی میزائلوں کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نین یاہو نے ایران کے خلاف مزید سخت اقدامات کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کو تباہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ایرانی حملوں کے نتیجے میں جنوبی اسرائیل کے شہروں عراد اور دیمونہ میں 180 سے زائد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ایران کی بجلی تنصیبات پرحملہ کی صورت میں ٹرمپ کو سنگین نتاج کی دھمکی

ادھر بغداد میں ایران نواز فورسز پاپولر موبلائزیشن فورسز کے ہیڈکوارٹر کو بھی فضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا، جو مبینہ طور پر امریکی سفارتی تنصیبات اور ایئرپورٹ پر حملوں کے بعد کیے گئے۔

ماہرین کے مطابق اگر آبنائے ہرمز بند ہوتی ہے تو عالمی سطح پر تیل اور گیس کی ترسیل شدید متاثر ہو سکتی ہے، جس سے عالمی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔

Back to top button