وزیراعلیٰ بلوچستان کی ممکنہ تبدیلی،صدرمملکت کا سرفرازبگٹی سے ملنےسےانکار

وزیراعلیٰ بلوچستان کی ممکنہ تبدیلی کےپیش نظرصدرمملکت آصف زرداری نے سرفراز بگٹی  سے ملنےسےہی انکارکردیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کی ممکنہ تبدیلی کے معاملے پر بڑھتی سیاسی ہلچل کے بعد وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نجی دورے پر دبئی پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق سرفراز بگٹی نے دبئی میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی کوشش کی اور ان سے وقت مانگا، تاہم پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے فوری ملاقات سے انکار کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق سرفراز بگٹی چند روز مزید دبئی میں قیام کریں گے اور ملاقات کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی بلوچستان کے ناراض رکنِ اسمبلی نے بھی وزیراعلیٰ سے متعلق اپنے تحفظات صدر آصف علی زرداری تک پہنچا دیئےہیں، جس کے بعد صوبائی سیاسی صورتحال مزید پیچیدہ ہوتی جارہی ہے۔

 

Back to top button