عید کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رحجان سےآغاز

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ عید الفطر کی تعطیلات کے بعد پہلے ہی روز سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتا نظر آیا۔
کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 4449 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد انڈیکس 157,190 کی سطح پر کھلا۔ بعد ازاں مارکیٹ میں کچھ اتار چڑھاؤ کے بعد انڈیکس 2005 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 154,745 پر ٹریڈ کرتا رہا۔
عالمی سطح پر بھی مارکیٹس میں بہتری کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جس کی ایک بڑی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی کو پانچ دن کے لیے مؤخر کرنے کا اعلان بتایا جا رہا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹس میں نکئی 225 میں 0.75 فیصد، کوسپی میں تقریباً 2.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح شنگھائی کمپوزٹ ایک فیصد اور نفٹی 50 میں تقریباً 1.25 فیصد مثبت رجحان دیکھا گیا۔
