مذاکرات ہی حل ہے مگر پی ٹی آئی گالیاں دیتی ہے: خواجہ آصف

وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ حکومت مذاکرات کے لیے آمادہ ہے، تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے مسلسل نازیبا زبان استعمال کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے تین سے چار مرتبہ مذاکرات کی پیشکش کی، لیکن پی ٹی آئی نے بات چیت سے انکار کیا۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ اقتدار ایک عارضی شے ہے، ہم آج بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں، مگر پی ٹی آئی ہمیں گالیاں دیتی ہے۔

وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ ادارے نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی کا احتساب کیا، اور اپنے ہی ادارے سے احتساب کا آغاز کرنے کا کریڈٹ موجودہ عسکری قیادت کو جاتا ہے۔

Back to top button