پیپلزپارٹی سینیٹ کی بڑی جماعت قرار،حکمران اتحاد کودوتہائی اکثریت مل گئی

خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے بعدحکمران اتحاد کو دو تہائی اکثریت حاصل ہوگئی، پیپلز پارٹی سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت بن گئی، پی ٹی آئی دوسرے اور ن لیگ تیسرے نمبر پر ہے۔
خیبرپختونخوا میں انتخابات کے بعد سینیٹ میں سیاسی جماعتوں کی نشستوں کی موجودہ صورتحال سامنے آگئی جس کے مطابق حکمران اتحاد کو سینیٹ میں دو تہائی اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔
تازہ اعداد وشمار کے مطابق سینیٹ میں پیپلز پارٹی 26، ن لیگ 20، آزاد 6، باپ 4 اور ایم کیو ایم اور اے این پی کے تین تین سینیٹرز ہیں اسی طرح پیپلز پارٹی 26 سینیٹرز کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔
تحریک انصاف سینیٹ میں دوسری بڑی پارلیمانی جماعت بن گئی، پی ٹی آئی کو 16 سینیٹرز کے علاوہ مزید 6 آزاد سینیٹرز کی حمایت شامل ہے۔
ن لیگ 20 سینیٹرز کے ساتھ تیسری بڑی پارلیمانی جماعت ہے جبکہ جے یو آئی (ف) کے سینیٹرز کی کل تعداد سات ہوگئی ہے۔
