سندھ میں پیپلزپارٹی کی ڈکٹیٹر شپ قائم ہے : سہیل آفریدی

 

 

 

 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی ڈکٹیٹر شپ قائم ہے، حکومت سندھ ہمارے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کیں، عوام نے سب رکاوٹیں ہٹاکر جلسہ کامیاب بنایا، جو لوگ جمہوریت کے دعویدار تھے وہ جمہوریت پسند نہیں نکلے۔

کراچی میں نمائش چورنگی پر پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ آج ہمارے ساتھ مختلف مقامات پر پولیس گردی کی گئی،اس کے باوجود بھی ہم یہاں اتنی بڑی تعداد میں جمع ہوئے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ پنجاب میں حکومت نے ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا،سندھ میں بھی سندھ حکومت نے اچھا سلوک نہیں کیا،اس کے بعد خیبرپختونخوا میں اگلا پڑاؤ ڈالیں گے اور عمران خان کا پیغام ملک بھر میں پہنچائیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ کراچی کے عوام کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، عوام نے نکل کر ثابت کیا قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے جو سوچ رہے تھے عمران خان کی سیاست ختم ہوجائے گی وہ آج آکر دیکھ لیں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ سندھ حکومت نے رکاوٹیں ڈالیں،عوام نے سب رکاوٹیں ہٹاکر جلسہ کامیاب بنایا جو لوگ جمہوریت کے دعویدار تھے وہ جمہوریت پسند نہیں نکلے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے سندھی ٹوپی، اجرک کی بے حرمتی کی،پیپلزپارٹی نے مل کر آئین کا ڈھانچہ تبدیل کر دیا،سندھ میں پیپلزپارٹی کی ڈکٹیٹر شپ قائم ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ عوام ڈی چوک جانے کو تیار ہیں، عمران خان کی کال کا انتظارہے،ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہمارے حقوق ختم کرے،ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ قوم کے لیڈر کو بلا جواز جیل میں رکھیں۔

 

 

Back to top button