پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیریوں کے حقوق کی آواز اٹھائی ہے : وزیراعظم آزاد کشمیر

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا ہے کہ کشمیر میں نوجوانوں اور عوام کےلیے اہم ترقیاتی منصوبے لائے جائیں گے اور ہم کشمیریوں کی مایوسیاں دور کرنے کےلیے کام کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی، عوام کے حقوق کی بات کی اور عملی اقدامات کیے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے گڑھی خدا بخش بھٹو میں شہداء کے مزار پر حاضری کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہاکہ کشمیر کے ہر معاملے پر پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مضبوط آواز اٹھائی ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں موجودہ حکومت کے قیام کا کریڈٹ آصف علی زرداری،بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور کو جاتا ہے،پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی، عوام کے حقوق کی بات کی اور عملی اقدامات کیے۔
فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ کشمیر کے عوام کے سامنے بھارتی فوج کھڑی ہے لیکن آپریشن معرکہ حق میں کشمیر کے عوام بھارتی فورسز کےمقابلے میں سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑےرہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں اور عوام کےلیے اہم ترقیاتی منصوبے کشمیر میں لائے جائیں گے اور ہم کشمیریوں کی مایوسیاں دور کرنے کےلیے عملی کام کررہے ہیں۔
