پیپلز پارٹی کی سندھ میں 16 سال سے حکومت ہے لیکن کارکردگی کچھ نہیں : فاروق ستار

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ میں 16 سال سے حکومت ہے،کارکردگی کیا ہے؟۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کہا جارہا ہے کہ پیسے یا پلاٹ جان کا بدلہ نہیں ہوسکتا،کتنے ملزمان گرفتار ہوئے کتنے مقدمات بنائےگے سوال تو یہ ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ گزشتہ 2 سال سے میئر کراچی کی نشست پر قبضہ ہے،پیپلز پارٹی کی سندھ میں 16 سال سے حکومت ہے، کارکردگی کیا ہے؟

ٹرمپ ٹیرف کے اثرات : پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی، ٹریڈنگ روک دی گئی3

رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار کا کہنا تھاکہ بیان بازی سے مجھے یا گورنر سندھ کو مت الجھائیں،گورنر سندھ نے یوسف گوٹھ جاکر متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھا،لوگ گورنر کو امید کی واحد کرن سمجھ رہے ہیں۔

Back to top button