پیپلزپارٹی کو پلاننگ کے تحت کمزور کیا گیا ہے:گورنر پنجاب
گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر خان نے کہا ہےکہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کو پلاننگ کےتحت کمزور کیا گیا ہے۔
منڈی بہاءالدین میں ورکرز کنونشن سےخطاب کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان نےکہا کہ پھالیہ میں یونیورسٹی آف گجرات کیمپس کےقیام کیلئے پوری کوشش کروں گا۔
اشیائے خورونوش اور دیگر سامان لے کر 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار پہنچ گیا
گورنر پنجاب نےکشتی حادثےمیں مرنے والوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طریقے سے کشتی سے یورپ جانے والے نوجوان کی موت افسوسناک ہے،انسانی اسمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کرکے انہیں نشان عبرت بنایا جائے، اس حوالے سے ڈی جی ایف آئی اےکو ہدایت کی ہےانسانی اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
سردار سلیم حیدرنے مزید کہا کہ انسانی اسمگلروں کو گرفتار کر کے اس کام کو روکا جائے اور اس سلسلے میں وزیراعظم سےبھی بات کروں گا۔
ان کاکہنا تھا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کو پلاننگ کے تحت کمزور کیا گیا ہے۔