پیپلز پارٹی اداروں کی نجکاری کے عمل میں رکاوٹ ہے : وفاقی وزیر قیصر شیخ

وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے نجکاری کے عمل میں اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کو رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک میں سرکاری اداروں کی نجکاری کے خلاف ہے۔
وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی سے نجکاری کے معاملے پر مذاکرات ہوتے رہتے ہیں، پیپلزپارٹی کو ناراض کرنے سے ہماری حکومت نہیں رہ پائے گی۔
وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک میں سرکاری اداروں کی نجکاری کے خلاف ہے،جس کی وجہ سے نجکاری کا عمل آگے نہیں بڑھ پارہا ہے۔
پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار نے مشترکہ اعلامیہ جاری
رہنما مسلم لیگ ن قیصر احمد شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا نجکاری کے خلاف منشور ہے،یہ کوئی نئی بات نہیں لیکن مسلم لیگ ن کی ہمیشہ سے پرائیویٹائزشن کی پالیسی رہی ہے۔
