پیپلز پارٹی رہنما شیری رحمٰن کی بیٹی ماروی ملک انتقال کر گئیں

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما شیری رحمٰن کی بیٹی ماروی ملک کا انتقال چند روز قبل برین ہیمرج کے بعد ہو گیا۔

پیپلز پارٹی سیکریٹریٹ نے تصدیق کی کہ ماروی ملک کو چند دن قبل صحت کے سنگین مسائل درپیش تھے اور وہ انتقال کر گئیں۔

شیری رحمٰن کی بیٹی کی وفات پر پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ مری نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس خبر نے دل کو انتہائی افسردہ اور صدمے سے دوچار کر دیا۔

اسی طرح فیصل کریم کنڈی نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماروی ملک کی وفات ایک ناقابل برداشت صدمہ ہے اور وہ سینیٹر شیری رحمٰن اور دیگر لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

Back to top button