دریائے سندھ سےکینالز نکالنے کا معاملہ، پیپلز پارٹی کا مختلف شہروں میں احتجاج

دریائے سندھ سے 6 کینالز نکالنے کےخلاف پیپلز پارٹی کارکنوں نےسندھ کےمختلف شہروں میں احتجاج کیا۔

دریائے سندھ سےکینالز نکالنےکےخلاف پیپلزپارٹی کارکنوں نےلاڑکانہ، بدین، نواب شاہ، گھوٹکی، جیکب آباد، کندھ کوٹ، نوشہروفیروز، بدین، تھرپارکر اورجام شورو سمیت چھوٹےبڑے شہروں میں مظاہرے  کیے۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے کیےجانےوالےمظاہروں میں ضلعی قیادت اورارکانِ اسمبلی نے بھی شرکت کی۔

جعفر ایکسپریس حملےکے 4 مبینہ سہولت کار گرفتار

 

دوسری جانب کینالز نکالنے کے خلاف قوم پرست تنظیموں کا احتجاج بھی جاری ہےاوراس حوالےسےعوامی تحریک نے بھی نوشہرو فیروز میں احتجاج کیا۔

احتجاج کےموقعے پرمظاہرین کا کہنا تھا کہ دریائےسندھ سےکینالز نکالنےکامنصوبہ صوبے کو بنجرکرنےکی سازش ہے۔

Back to top button